Posts

Showing posts from February, 2021

کسی میچ کا انکھو دیکھا حال

Image
           کسی میچ کا آنکھوں دیکھا حال                     🏏🏏🏏🏏        میں نے یوں تو بہت یادگار کرکٹ میچ دیکھے ہیں, جو بہت دلچسپ اور سنسنی خیز تھے. لیکن ان میں ایک ایسا میچ تھا. جس کا اثر آج تک  قائم ہے. یہ میچ پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان قذافی اسٹیڈیم لاہور میں ہوا. یہ ایک روزہ میچ چالیس چالیس اوروں پر مشتمل تھا. پاکستانی ٹیم کی سربراہ عمران خان اور ایسٹ انڈیز ٹیم کی سربراہی ویوین ریچرڈ کر رہے تھے.       ویسٹ انڈیز کی طرف سے ہنیز اور گرنج اوپن کرنے آئے جو دنیا کرکٹ کے عظیم بیٹسمین ہیں.  پاکستان کی طرف سے نوجوان فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے باؤلنگ کا آغاز کیا اور پہلی ہی گیند پر گرج آؤٹ ہوتے ہوئے بچے لیکن دوسری ہی گیند پر انہوں نے فائن این لیگ کی طرف چھکا لگا کر وسیم اکرم کو پریشان کر دیا اور مسلسل رنز بناتے ہوۓ پہلی ہی اوور میں 15 سکور بنا لیا.       دوسری طرف سے عمران خان باؤلنگ کرنے نے ائے ان کا سامنا ہنیز نے کیا اور وہ عمران خا...

محنٹ کی برکتیں

Image
                   💠.محنت کی برکتیں💠            محنت سے مراد عمل اور کوشش ہے محنت ایک ایسی دولت ہے. جو انسان کی عظمت اور بڑائی عطا کرتی ہے اس دنیا میں تمام رونقیں اور نعمتیں محنت ہی کی برکت سے نظر آتی ہیں. یہ لہلہاتی کھیتی, یہ فلک بوس عمارتیں یہ حیرت انگیز سائنسی ایجادات اور یہ صنعتیں سب کچھ محنت ہی کی بدولت ہیں. انسان جو درختوں کی چھال اور پتوں سے جسم ڈنپتا تھا. اور غاروں میں رہتاتھا. آج جو آرام و آسائش کی زندگی بسر کر رہا ہے. یہ سب محنت ہی کا نتیجہ ہے.     اللہ تعالی کے نزدیک بھی محنت کی بڑی قدر و قیمت ہے اور سرکار دوعالم حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم نےمحنت کی بہت فضیلت بیان کی ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم  کا ارشاد ہے کہ محنت سے کمانے والا اللہ تعالی کا دوست ہے.  حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی اپنی حیات طیبہ بھی مسلسل محنت اور عمل پیہم کا نمونہ ہے. آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے محنت و مشقت کو اپنا شعار بنایا اور صحابہ کرام کو بھی محنت و مشقت کی تلقین کرتے رہے. یہی وجہ تھی کہ ہمیں صحابہ...

علامہ محمد اقبال

Image
           ✴️ علامہ محمد اقبال.✴️         دنیا کی مختلف علاقوں اور مختلف زبانوں میں بڑے بڑے عظیم شاعر پیدا ہوئے ہیں لیکن ان کی عظمت کسی نہ کسی حوالے سے محدود ہے. یہاں زبان و ادب میں ایک شاعر ایسا بھی ہے جو ہر حوالے سے عظیم اور آفاقی شاعر ہے. اس عظیم ترین شاعر کا نام علامہ محمد اقبال ہے اور یہ میرے پسندیدہ شاعر ہیں. دنیا میں اتنا بڑا اور عظیم شاعر کبھی پیدا نہیں ہوا. زندگی کےحالات:           علامہ اقبال 9 نومبر 1877ء کو سیالکوٹ میں پیدا ہوئے. ابتدائی تعلیم سیالکوٹ ہی میں حاصل کی اور انہیں وہاں نہایت قابل استاد مولوی میر حسن سے صحبت حاصل رہی ان کی صحبت نے علامہ اقبال کی فطری جوہر بیدار کر دئے اور ان کی زندگی کا رخ متعین کردیا میرے کالج سیالکوٹ سے فارغ ہوکر علامہ اقبال لاہور تشریف لے آئے اور گورنمنٹ کالج لاہور سے ایم اے پر فلسفہ کا امتحان پاس کیا. گورنمنٹ کالج لاہور میں علامہ اقبال کی پروفیسر آرنلڈ سے بہت کچھ سیکھنے کا موقع ملا. ایم اے کرنے کے بعد آپ کچھ عرصہ اسی کالج میں پڑھاتے رہے اور پھر اعلی تعلیم کی غرض سے یورپ...

سائنس کے کرشمے

Image
💠  سائنس کے کرشمے.💠  سائنس اس قوت کا نام ہے جو جستجو مشاہدے, علم, عمل, وخرد اور جدوجہد سے پیدا ہوتی ہے.اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات اور اپنا نائب بنایا ہے. انسان کو اس کائنات پر  علم کی وجہ سے فضیلت اور برتری حاصل ہے.                 انسانوں کو اللہ تعالی نے پیدائش کے وقت معلومات کا بیش بہا خزانہ عطا کیا ہے کیا اور اس سے اشیاء کا علم عطا کیا. اس علم اور انہیں معلومات کو بروئے کار لانے کا نام سائنس ہے. زراعت :          سائنس نے زراعت کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور کسانوں کا کام بہت آسان بنا دیا ہے. پہلے ہاتھ سے کھیتی باڑی کی جاتی تھی اور ایک دن کا کام مہینوں میں انجام پاتا تھا.  لیکن اب سائنس نے زراعت اور کھیتی باڑی کے تمام کاموں کے لیے مشینیں بنا دی ہے اور کھاد, کیڑے مار ادویات اور بہترین بیج بھی دریافت کی ہیں اور کھیتوں کو سیراب کرنے کا بھی آسان اور بہترین ذریعہ پیدا کر دیا ہے ٹریکٹر , تھر یشر, ٹیوب ویل اور دیگر بہت سے زرعی آلات نے زرعی پیداوار میں بے پناہ اضافہ کیا ہے.    ...

میرا وطن

Image
                    🇵🇰 میرا وطن پاکستان🇵🇰 میرا پیارا وطن پاکستان ہے ہم نے یہ وطن بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے. یہ وطن 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا. سب سے پہلی ہم اس مضمون میں یہ بیان کریں گے کہ یہ پاکستان کیوں بنا اور کیسے بنا اور پھر یہ کہ اب جب کہ ہمارا پیارا پاکستان بن چکا ہے تو ہمیں اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے کیا کچھ کرنا ہے اس کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیسے کرنی ہے؟ تحریک پاکستان :            مسلمانوں کو کچھ عرصہ ہندوؤں کے ساتھ مل کر حصول آزادی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں لیکن جنگ آزادی کے بعد ہندوستان کی سیاسی فضا  کچھ تبدیل ہوگئی اور انگریزوں کی مہربانیاں ہندوؤں  کی وفاداریوں کی وجہ سے ان پر زیادہ ہوگی اور مسلمانوں کو ہر شعبہ زندگی میں پیچھے دھکیل دیا گیا آہستہ آہستہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں کشیدگی بڑھتی گئی اور کانگرس نے بھی بعض موقعوں پر مسلمانوں کو دھوکہ دیا. چنانچہ ان وجوہات کی پیش نظر 1906ء میں مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا جو خالصتاً مسلمانوں کی جماعت تھی. بعد ...