سائنس کے کرشمے

💠 سائنس کے کرشمے.💠 
سائنس اس قوت کا نام ہے جو جستجو مشاہدے, علم, عمل, وخرد اور جدوجہد سے پیدا ہوتی ہے.اللہ تعالی نے انسان کو اشرف المخلوقات اور اپنا نائب بنایا ہے. انسان کو اس کائنات پر  علم کی وجہ سے فضیلت اور برتری حاصل ہے.
                انسانوں کو اللہ تعالی نے پیدائش کے وقت معلومات کا بیش بہا خزانہ عطا کیا ہے کیا اور اس سے اشیاء کا علم عطا کیا. اس علم اور انہیں معلومات کو بروئے کار لانے کا نام سائنس ہے.
زراعت :
         سائنس نے زراعت کے میدان میں انقلاب برپا کر دیا ہے اور کسانوں کا کام بہت آسان بنا دیا ہے. پہلے ہاتھ سے کھیتی باڑی کی جاتی تھی اور ایک دن کا کام مہینوں میں انجام پاتا تھا.  لیکن اب سائنس نے زراعت اور کھیتی باڑی کے تمام کاموں کے لیے مشینیں بنا دی ہے اور کھاد, کیڑے مار ادویات اور بہترین بیج بھی دریافت کی ہیں اور کھیتوں کو سیراب کرنے کا بھی آسان اور بہترین ذریعہ پیدا کر دیا ہے ٹریکٹر , تھر یشر, ٹیوب ویل اور دیگر بہت سے زرعی آلات نے زرعی پیداوار میں بے پناہ اضافہ کیا ہے. 
 صنعتی انقلاب :
    زراعت کی طرح صنعتی ترقی بھی سائنس کی مرہون منت ہے. فیکٹریاں, کارخانے  اور کپڑا بننے کی مشینیں سائنس ہی کی بدولت ہیں. سائنس سائنس صنعتی ترقی کی بدولت مزدوروں کیلئے  بہت آسانیاں پیدا ہوگئی ہیں اور اس کے ساتھ ساتھ روزگار کے مواقع بھی بڑھ گئے ہیں اور اس صنعتی ترقی کی بدولت انسان کی معاشی ترقی میں بھی اضافہ ہوا ہے.
زرائع آمد ورفت:
         پہلے پہل انسان کو آمدورفت  اور نقل و حمل کے لئے بہت تکالیف اٹھانی پڑتی تھیں اور وہ دونوں کا سفر مہینوں اور سالوں میں طے کر تا تھا. لیکن  سائنس نے نے ریل گاڑی, موٹر کار, ٹرک اور ہوائی جہاز بنا کر انسان کی یہ مشکل آسان کردیں اور اب انسان پلک جھپکنے میں دنیا کی ایک کونے سے دوسرے کونے میں پہنچ جاتا ہے لیکن بلکہ اب تو چاند اور مریخ کو بھی تسخیر کر لیا گیا ہے.
مواصلات:
     سائنس نے پیغام رسانی اور ڈاک کی نظام کو برق رفتار بنادیاہے. ٹیلیفون, ٹیلی گرام اور ایسی دوسری چیزیں ایجاد ہوچکی ہے جن کی بدولت فاصلے اور دوریاں سمٹ گئی ہے.
تفریح:
     سائنس نے انسان کی تفریح کے ذرائع اور مواقع بڑھا دئے ہیں اب انسان کو سستی, آسان اور بہتر تفریح گھر بیٹھے ہی مل جاتی ہے. ٹیلی ویژن, ریڈیو , موبائل, کمپیوٹر , انٹرنیٹ اور وی سی آر نے انسان کی تنہائی دور کر دی ہے. 
بجلی, گیس اور ایٹمی توانائی :
      تیل اور گیس کی دریافت کے بعد سائنس نے  بجلی ایجاد کی جو سائنس کا شاہکار ہے.  بجلی سائنس کی ایک ایسی ایجاد ہے جس نے گھر کو روشن کر دیا ہے. لیکن اس سے بھی ایک قدم آگے بڑھ کر اب سائنس نے ایٹمی توانائی کی قوت کو دریافت کر لی ہے. جس کی بدولت ایسے ایسے کام رونما ہو رہے ہیں جو معجزہ معلومات ہوتے ہیں.
           اس کے علاوہ اس مشینی دور نے انسان کی روحانی دنیا کو مردہ کر دیا ہے. اور انسان کی دل سے انسانی ہمدردی کے احساسات اور جذبات ختم ہورہے ہیں.  ان مشینوں نے انسان کو خود غرض اور لالچی بنا دیا ہے جو نہایت افسوسناک بات ہے اسی روحانی پسماندگی کی طرف اقبال نے ارشاد  کرتے ہوئے کہا ہے.
         ہے دل کیلئے موت مشینوں کی حکومت
         احساس مروت کو کچل دیتے ہیں آلات
🌹📚🇵🇰💠✒️💠✒️💠🇵🇰📚🌹
 
🇵🇰احمد علی🇵🇰


Comments

Popular posts from this blog

میرا وطن

کسی میچ کا انکھو دیکھا حال