میرا وطن

                   🇵🇰میرا وطن پاکستان🇵🇰

میرا پیارا وطن پاکستان ہے ہم نے یہ وطن بڑی قربانیاں دے کر حاصل کیا ہے. یہ وطن 14 اگست 1947 کو معرض وجود میں آیا. سب سے پہلی ہم اس مضمون میں یہ بیان کریں گے کہ یہ پاکستان کیوں بنا اور کیسے بنا اور پھر یہ کہ اب جب کہ ہمارا پیارا پاکستان بن چکا ہے تو ہمیں اس کی ترقی و خوشحالی کے لیے کیا کچھ کرنا ہے اس کی جغرافیائی اور نظریاتی سرحدوں کی حفاظت کیسے کرنی ہے؟

تحریک پاکستان :

           مسلمانوں کو کچھ عرصہ ہندوؤں کے ساتھ مل کر حصول آزادی کیلئے جدوجہد کرتے رہیں لیکن جنگ آزادی کے بعد ہندوستان کی سیاسی فضا  کچھ تبدیل ہوگئی اور انگریزوں کی مہربانیاں ہندوؤں  کی وفاداریوں کی وجہ سے ان پر زیادہ ہوگی اور مسلمانوں کو ہر شعبہ زندگی میں پیچھے دھکیل دیا گیا آہستہ آہستہ ہندوؤں اور مسلمانوں میں کشیدگی بڑھتی گئی اور کانگرس نے بھی بعض موقعوں پر مسلمانوں کو دھوکہ دیا. چنانچہ ان وجوہات کی پیش نظر 1906ء میں مسلم لیگ کا قیام عمل میں آیا جو خالصتاً مسلمانوں کی جماعت تھی. بعد ازاں قائد اعظم بھی کانگریس چھوڑ کر مسلم لیگ میں شامل ہوگئے اور مسلمانوں کے قافلہ آزادی کے عظیم رہنما بن گئے.

تصور پاکستان :

  مسلمان رہنماؤں نے فیصلہ کیا کہ اب مسلمانوں کی علیحدہ اور آزاد وطن کا حصول ضروری ہے. ان رہنماؤں میں دو نام بہت اہم ہیں ایک علامہ اقبال کا اور دوسرا قائد اعظم محمد علی جناح کا. ان دونوں رہنماؤں نے باقاعدہ طور پر قیام پاکستان کا تصور پیش کیا اور پھر عملی طور پر اس آزاد وطن کے حصول کے لیے جدوجہد شروع کردی گئی.

            علامہ اقبال نے اپنے خطبہ آلہ آباد میں واضح طور پر ایک آزاد اور علیحدہ مسلم ریاست کا ڈھانچہ پیش کیا اور اس طرح مسلمانوں کے ذہنوں میں ایک آزاد مسلم ریاست کا نقشہ پیدا ہوگیا اور وہ اس ملک کے عملی حصول کیلی کوششوں میں مگن ہو گئے. بعدازاں چودھری رحمت علی نے اس آزاد ریاست کا نام "پاکستان" رکھا.

      علامہ اقبال نے ہندوستان کی محکوم و مظلوم مسلمانوں کو حصول آزادی کے لئے ابھارا اور ان کے دلوں میں آزادی و خودمختاری کی شمع روشن کر دی . قائد اعظم اور علامہ اقبال کی کوششیں رنگ لائیں  اور اخر کار بیش بہا قربانیوں کے بعد پیارا پاکستان دنیا کے نقشے پر جگمگانے لگا.

پاکستان اور پاکستانی عوام :

     پاکستان کی عوام محنتی, جفاکش اور غیرت مند ہیں. ساری دنیا میں پاک فوج کا لوہا مانا جاتا ہے. پاکستان کا چاند ستارے والے سبز پرچم افق کی بلندیوں پر لہراتا ہے اور آزادی و حریت کا پیغام دیتا ہے. اس پاک وطن کے دامن میں دین, دنیا, ثروت, عزت, دولت اور محبت سب ہی کچھ ہے اور یہ وطن اجالوں اور روشنیوں کا وطن ہے.

🇵🇰احمد علی🇵🇰
  






Comments

Popular posts from this blog

سائنس کے کرشمے

کسی میچ کا انکھو دیکھا حال