میرا سکول
🏡میرا سکول🏡
میرے سکول کا نام گورنمنٹ سنٹینیل ہائر سیکنڈری سکول ادودیہ سیدو شریف سوات ہے. گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کے قریب واقع ہے. میرے سکول میں 26 کمرے ہیں. اس میں پرنسپل صاحب کیلے ایک دفتر اور اساتذہ کرام کیلئے ایک بڑا سٹاپ روم ہے.پندرہ سو کتابوں کی لائبریری بھی ہے جس سے طلباء وقت فوقتا استفادہ کرتے ہیں.
ہمارے سکول میں کمپیوٹر کے لیے ایک بڑا لیب موجود ہے. ہمارے اسکول میں ایک سائنس لیبارٹری بھی ہے جس میں سائنس کے طلبہ تجربات اور مشاہدات کرتے ہیں. ہمارے سکول میں 60 اساتذہ کرام اور چھ خدمت گار حضرات ہے پرنسپل صاحب اور اساتذہ کرام صاحبان اعلی تعلیم یافتہ محنتی تجربہ کار اور شریف ہیں. ہمارے سکول میں کھیلوں کا نظام بہت اچھا ہے سکول کے جنوب جانب کھیل کا میدان ہے جس میں طلبہ مختلف قسم کے کھیل کھیلتے ہیں. سکول کے صحن میں ایک خوبصورت باغیچہ ہے. جس میں پودوں اور درختوں کے ساتھ کھلے پھولوں کی مہک دل و دماغ کو تازہ کرتی رہتی ہے.مالی انتہائی محنتی اور فرض شناس ہے اور پھلوں کو تازہ اور خوشنما رکھنے کے لئے بہت دلچسپی سے کام کرتا ہے.
ہر سال میرے سکول کا نتیجہ بھی بہت اچھا رہتا ہے
احمد علی |
Comments
Post a Comment