Posts

Showing posts from March, 2021

میرا سکول

Image
                       🏡میرا سکول🏡     میرے سکول کا نام گورنمنٹ سنٹینیل ہائر سیکنڈری سکول ادودیہ سیدو شریف سوات ہے. گورنمنٹ جہانزیب کالج سیدوشریف کے قریب واقع ہے. میرے سکول میں 26 کمرے ہیں. اس میں پرنسپل صاحب کیلے ایک دفتر اور اساتذہ کرام کیلئے ایک بڑا سٹاپ روم ہے.پندرہ  سو کتابوں کی لائبریری بھی ہے جس سے طلباء وقت فوقتا استفادہ کرتے ہیں.           ہمارے سکول میں کمپیوٹر کے لیے ایک بڑا لیب موجود ہے.  ہمارے اسکول میں ایک سائنس لیبارٹری  بھی ہے جس میں سائنس کے طلبہ تجربات اور مشاہدات کرتے ہیں. ہمارے سکول میں 60 اساتذہ کرام اور چھ خدمت گار حضرات ہے پرنسپل صاحب اور اساتذہ کرام صاحبان اعلی تعلیم یافتہ محنتی تجربہ کار اور شریف ہیں.  ہمارے سکول میں کھیلوں کا نظام بہت اچھا ہے سکول کے جنوب جانب کھیل کا میدان ہے جس میں طلبہ مختلف قسم کے کھیل کھیلتے ہیں. سکول کے صحن میں ایک خوبصورت باغیچہ ہے. جس میں پودوں اور درختوں کے ساتھ  کھلے پھولوں کی مہک دل و دماغ کو تازہ کرتی رہتی ہے.مال...

میری کمرہ جماعت

Image
                              میری کمرہ جماعت        میں آٹھویں جماعت میں ہوں میری جماعت کا کمرہ مستطیل شکل کا ہے اس کی لمبائی 25 فٹ اور چوڑائی 15 فٹ ہے طلبہ کی تعداد 45 ہے جن کے لیے کمرہ جماعت میں بینچ پڑے ہوئے ہیں, جب بھی استاد صاحب کے لئے ایک کرسی اور ایک میز ہے. سامنے کی دیوار پر ایک وائٹ بورڈ ہے  وائٹ بورڈ  پر استاد صاحب لکھتا ہے. کمرہ جماعت میں ایک دروازہ اور چار کھڑکیاں  گیا ہیں., دیواروں پر خوبصورت چارٹس اور نقشے آویزاں ہیں.  ایک گھڑیال بھی ہے جس سے ہمیں وقت کا پتہ چلتا ہے.             میری جماعت کے کمرے میں الماری بھی ہے جس میں استاد صاحب رجسٹرات, فائلیں اور ضروری کتابیں وغیرہ رکھتے ہیں.  میرا کمرہ صاف اور ہوا دار ہے.  📚🖍🇵🇰💠✒️💠✒️💠🇵🇰🖍📚 احمد علی